اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی سے تین سال کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے گزشتہ تین سال کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
جسٹس محمد آصف نے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ یہ درخواست پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار پنشنرز کے نمائندے اور سابق ڈائریکٹر ایڈمن ظفراللہ اپنے وکیل وقاص ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی وی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت کو اضافی گرانٹ کی درخواست ارسال کی جا چکی ہے جس پر غور جاری ہے۔اس موقع پر وکیل درخواست گزار وقاص ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی میں غیر ضروری بھرتیوں اور اخراجات پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ دو برسوں میں تنخواہوں کے بجٹ میں ایک ارب 56 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی شاہ خرچیوں کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے محروم رکھا جا رہا ہے اور محض بہانے تراشے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مزید کوئی قانونی نکتہ باقی نہیں، صرف ہٹ دھرمی کی جا رہی ہے۔وقاص ملک نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے خلاف دائر اپیلیں خارج ہو چکی ہیں اور کہیں سے بھی حکمِ امتناع حاصل نہیں کیا گیا، اس کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر حکم پر عمل نہیں ہوتا تو ذمہ داران کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی وی سے گزشتہ تین سال کے مالی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔کیس کی مزید سماعت 20 فروری کو ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026