LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی علاج کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

Web Desk

5 March 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کی غرض سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے اس حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اب تک کاٹی گئی سزا کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

تحریری حکمنامے کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد کردہ تین اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں، تاہم دو اعتراضات برقرار رکھے گئے ہیں۔ ان بقیہ اعتراضات پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کر کے معاونت طلب کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ متفرق درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کیا جائے، جبکہ تمام متعلقہ اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت یعنی 10 مارچ سے قبل مکمل طور پر تیار کر لی جائے۔ اس عدالتی حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر منتقلی اور ان کی قانونی درخواستوں پر کارروائی میں تیزی آنے کا امکان ہے۔