بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے
Web Desk
24 February 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
کیس کی سماعت جسٹس اربابِ محمد طاہر نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
علی بخاری ایڈووکیٹ مے کہا سلمان اکرم راجہ کی صحت آج ٹھیک نہیں اس لئے آج وہ نہیں آئے، عدالت نے جیل میں بانی سے ملاقات کرانے کا آرڈر کیا تھا جبکہ جیل میں بانی سے ملاقات نا کرانے کا جیل حکام سے عدالت نے پوچھا تھا۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ ہم نے اس کیس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہ رہے ہیں؟، بیرسٹر ظفر اللہ نے جواب میں کہا کہ ہم دلائل کے لئے تیار ہیں جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دے دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کا کوئی جواب نہیں آیا۔
وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں پہلے جیل میں ملاقات تو کرنے دیں پھر ہم جواب دیں گے، سلمان صاحب سے پوچھ لیں آپ جواب جمع کرائیں گے؟
جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ (پی ٹی آئی) بھی اس کیس میں فریق ہیں جس پر وکیل نے کہا آپ نے جیل میں بانی سے ملاقات کی ہدایت کی تھی وہ تو ہو جائے۔
جسٹس ارباب نے کہا آپ (پی ٹی آئی) جواب فائل کرنا چاہتے یا نہیں ؟ دیکھ لیجیے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026