LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم

Web Desk

10 October 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 ہزار وولٹ کے کرنٹ سے دونوں ہاتھ گنوانے والی 9 سالہ بچی لبابہ کے علاج، جدید مصنوعی اعضا اور بحالی کے اخراجات کی ادائیگی سے متعلق صدرِ پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس اعظم خان نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پیسکو کو ہدایت کی کہ بچی کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن راولپنڈی سے جامع طبی معائنہ کرایا جائے اور تمام اندرون و بیرونِ ملک علاج کے اخراجات برداشت کیے جائیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کام صرف بجلی دینا نہیں بلکہ انسانی جانوں کا تحفظ اور حفاظتی تدابیر اپنانا بھی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2021 میں چارسدہ کے علاقے پیر قلعہ میں بجلی تار گرنے سے بچی کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے، جس پر صدرِ پاکستان نے پیسکو کو تمام اخراجات اٹھانے کا حکم دیا تھا۔