“کیا آپ اثر انداز ہونا چاہ رہے ہیں؟”، پی ٹی آئی وکلا پر چیف جسٹس کی برہمی، سزا معطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو مقرر
Web Desk
26 February 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی وکلا کے روسٹرم پر پہنچنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے اور استفسار کیا کہ “کیا آپ عدالت پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں؟” بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ بار جلد سماعت کی درخواست دے چکے ہیں اور آج پانچویں بار موقع ملا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے سے فائل کی گئی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت اب 11 مارچ کے لیے مقرر کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026