افغانی اپناپیسہ نکال لیں تو پاکستان دیوالیہ ہوجائے،مولانافضل الرحمن
Web Desk
22 December 2025
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امن کیپنگ فورسز دراصل وار کیپنگ فورسز ہوتی ہیں، پاکستان کو اس قسم کی غلطی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لات مار کر نکالنے سے کیا مہمان داری کی ساری اقدار ضائع نہیں ہو جاتیں، جبکہ مہاجرین کا معاملہ ہمیشہ دو طرفہ ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ افغان عوام نے پاکستان میں چالیس سال گزارے ہیں، اگر افغانی اپنا سرمایہ بینکوں سے نکال لیں تو بینک دیوالیہ ہو سکتے ہیں، کیا اس پہلو پر غور کیا گیا ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ میرے ہنر اور وسائل میرے ملک کے لیے استعمال ہونے چاہئیں اور زبردستی نکالنے کے بجائے مذاکرات کا شیڈول بنایا جائے۔
آئینی معاملات پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم اتفاقِ رائے سے ہوئی، جبکہ 27ویں ترمیم یکطرفہ تھی۔ ان کا سوال تھا کہ ایک سال میں دو تہائی اکثریت کہاں سے آ گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قانون سازی میں ابہام ہو تو عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نہ 2018 کے انتخابات عوامی تھے اور نہ ہی 2024 کے۔ ان کے مطابق دھاندلی کی پیداوار سندھ سے خیبرپختونخوا تک قائم حکومتیں ختم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی معاملات میں عوام کو گھسیٹنا جائز نہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026