LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

شمال مغربی شام میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا: 5 افراد ہلاک، 9 زخمی، ادلب میں تباہی پھیل گئی

Web Desk

26 November 2025

شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں اسلحہ کے ایک ڈپو میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکا بدھ کے روز قصبے کفرتخاریم میں اس گودام میں ہوا جہاں میزائل اور گولہ بارود موجود تھا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکا اُس وقت پیش آیا جب قریب ہی ایک مقام پر کام جاری تھا، اور مرنے والوں میں تمام افراد اسی سائٹ کے ورکرز شامل ہیں۔ ادلب کی سیکیورٹی نے بیان میں واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے حادثاتی دھماکے کا تاثر مل رہا ہے۔

شامی سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی ہلاکتوں کی یہی تعداد بتائی، تاہم دھماکے کی وجہ بیان نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں علاقے میں شدید تباہی، آگ، اور اطراف کی زرعی زمین کو پہنچنے والا نقصان واضح دکھائی دیتا ہے۔ بعض مقامات پر شیل اور شریپنل رہائشی عمارتوں اور دکانوں تک جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی ادلب کے مضافات میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔