LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحرہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں حوثیوں کا بچوں کو زبردستی بھرتی کر کے جنگی محاذوں پر بھیجنے کا انکشاف اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی مغرب یوکرین تنازع کے پُرامن حل اور مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، سرگئی لاوروف نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر منگھو پیر: روشم خان کے قاتل پکڑے گئے، لواحقین کا 19 روز سے جاری دھرنا ختم یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن حیدر آباد میں خواتین پولیس پر مشتمل خصوصی ’’نِسا اسکواڈ‘‘ تشکیل واشنگٹن سے مذاکرات پر اب کوئی بھروسہ نہیں: ایرانی صدر پی ٹی آئی لانگ مارچ کی پوزیشن میں نہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا: فیصل کریم کنڈی 4 اکتوبر کی تاریخ بدلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی: سلمان اکرم راجہ

حیدر آباد میں خواتین پولیس پر مشتمل خصوصی ’’نِسا اسکواڈ‘‘ تشکیل

Web Desk

27 September 2026

سندھ کے اہم شہر حیدرآباد میں خواتین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور عوامی مقامات پر مؤثر نگرانی کے لیے پولیس کی جانب سے ‘نِسا اسکواڈ’ (Nisa Squad) نامی ایک خصوصی لیڈیز پولیس فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے مطابق اس نِسا اسکواڈ میں 50 تجربہ کار خواتین پولیس اہلکار شامل کی گئی ہیں، جو موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر شہر کے مختلف حصوں میں باقاعدہ گشت کریں گی۔

اسکواڈ کے قیام کے فوراً بعد خواتین پولیس اہلکاروں نے شہر کی اہم ترین شاہراہ آٹو بھان روڈ سمیت مختلف تجارتی علاقوں میں موٹرسائیکلوں پر گشت اور چیکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے مزید بتایا کہ اس خصوصی فورس کو مارکیٹوں، شاپنگ مالز، فیملی پارکس اور دیگر پبلک مقامات پر حراساں کرنے جیسے واقعات کی روک تھام اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید فعال بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ خواتین اور ان کے اہل خانہ بلا خوف و خطر آمدورفت جاری رکھ سکیں۔