حیدر آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 14 گرفتار
Web Desk
2 July 2026
حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کو فوری طور پر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی دستاویزات اور شناخت کی سخت جانچ پڑتال (ویریفکیشن) کا عمل جاری ہے۔ جب تک تمام زیرِ حراست افراد کی دستاویزات کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، وہ ہولڈنگ سینٹر میں ہی رہیں گے۔ جن افراد کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہوں گی، ان کے خلاف سخت قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ یہ تمام کارروائیاں حکومتی احکامات کے عین مطابق کی جا رہی ہیں۔ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی اور ان کی تصدیق کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ویریفکیشن کا عمل مکمل ہوتے ہی مروجہ قوانین کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026