LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

 برطانیہ اور فرانس یورپ کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں :ہنگری

Web Desk

11 January 2026

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کے منصوبے سے پورے یورپ کو روس کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیجارتو نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کا جنگی جنون ہنگری کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے رہنما ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو اپنے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان کی جگہ یوکرین کے حامی رہنما کی کامیابی چاہتے ہیں۔

پیٹر سیجارتو نے واضح کیا کہ اگر ہنگری انتخابات جیت گیا تو ملک جنگ سے باہر رہے گا، لیکن اگر شکست ہوئی تو یورپ کا نیا منصوبہ نافذ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ہنگری نے روس کے ساتھ مزید کشیدگی کی مخالفت کی ہے اور یورپی یونین اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری پر توجہ دیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا تو دونوں ممالک یوکرین میں اپنی فوج تعینات کریں گے۔

بعد ازاں برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کیف کے دورے کے دوران کہا کہ لندن ایک ملٹی نیشنل فورس پر 270 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔