امریکا کا ایران کے سکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ
Web Desk
14 March 2026
ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن کی ڈائریکٹر سارہ یاگر نے ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے ایک سکول پر امریکی میزائل حملے کو جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی فوج کی اپنی تحقیقات کے نتائج بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ حملے کے دوران بین الاقوامی ضابطوں کو پامال کیا گیا۔
سارہ یاگر نے امریکی موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حملہ “غلطی” بھی تھا، تب بھی اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بچوں سے بھرے سکول کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوج کی یہ بنیادی ذمہ داری تھی کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتی، جو کہ اس واقعے میں مکمل طور پر مفقود نظر آئیں۔ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ امریکی فوج میں فوری طور پر اصلاحات کی جائیں اور اس مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کی جوابدہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں معصوم شہریوں اور تعلیمی اداروں کو ایسی تباہی سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026