LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

یمن کے صدارتی محل پر حوثیوں کے 5 میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

Web Desk

16 October 2026

یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں واقع صدارتی محل (معاشیق کمپلیکس) پر حوثی باغیوں کے یکے بعد دیگرے میزائل حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے، تاہم حملے کے وقت محل کی عمارت میں موجود یمنی وزیرِ اعظم اور کابینہ کے دیگر تمام اہم ارکان محفوظ رہے۔

یمنی حکام اور وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق، حوثیوں نے جمعرات کے روز معاشیق صدارتی کمپلیکس کو نشانہ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروز میزائل داغے۔ دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدارتی کمپلیکس کے اندر موجود سعودی ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحہ خانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم یمنی حکومت کے اعلیٰ حکام، بشمول وزیرِ اعظم، کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حوثیوں کے اس حملے سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی مخالف اتحادی فورسز کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدّت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔