LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

حوثیوں کی مدینہ منورہ پر میزائل حملے کی تردید، سعودی دعویٰ بے بنیاد قرار

Web Desk

16 October 2026

یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب کروز میزائل داغنے کے دعوے کی شدید الفاظ میں تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے (AFP) کے مطابق، یہ تردید سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز کے بیان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب آنے والے ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا ہے۔

تاہم، حوثی ملٹری ترجمان یحییٰ سریع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں سعودی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے سعودی سرزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور مدینہ منورہ پر حملے کا دعویٰ “کھلا جھوٹ” ہے۔ واقعے کے حوالے سے دونوں اطراف کے بیانات میں شدید تضاد پایا جاتا ہے، جبکہ آزاد ذرائع سے اس مبینہ حملے اور میزائل داغے جانے کے مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔