حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف
Web Desk
16 October 2026
بین الاقوامی تحقیق اور ماہرینِ دفاع کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے پرزے اور مواد 16 مختلف ممالک پر مشتمل عالمی سپلائی نیٹ ورک کے ذریعے یمن پہنچائے جاتے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میزائل ٹیکنالوجی کے معاملے میں حوثیوں کا ایران پر انحصار بتدریج کم ہو رہا ہے، کیونکہ گروپ نے مقامی سطح پر ہی میزائلوں کو اسمبل کرنے اور تیار کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر لیا ہے۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق حوثیوں کے پاس پہنچنے والے میزائل پرزوں میں سے صرف 5 فیصد براہِ راست ایرانی ساختہ تھے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہتھیاروں کی تیاری کے لیے متعدد غیر ملکی ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو میزائلوں کے اہم انجنوں اور ٹھوس راکٹ ایندھن (Solid Rocket Fuel) کی مقامی پیداوار میں اب بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مکمل خود کفالت حاصل کرنے میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حوثی اب بھی سمندری راستوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر اسلحہ اور حساس پرزے یمن اسمگل کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026