راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال میں سنگین غفلت، دو دن کے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری
Web Desk
1 January 2026
راولپنڈی میں نئے سال کے آغاز پر ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا سنگین واقعہ سامنے آ گیا، جہاں دو دن کے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روبینہ نامی خاتون کے ہاں گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی، جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ڈاکٹروں نے عجلت میں بچے کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا اور تحریری طور پر میت لواحقین کے حوالے کیے جانے کا بھی اندراج کیا گیا۔
تاہم لواحقین کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد بچے میں حرکت محسوس کی گئی، جس پر فوری طور پر بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر طیبہ صدف کی مہر اور دستخط موجود ہیں، جبکہ معاملے کے سامنے آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اختر محمود ملک نے بتایا کہ پیڈز ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر حنا ستار کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اور جو بھی اس غفلت کا ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایم ایس کے مطابق ابتدائی میڈیکل تشخیص میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچہ Lazarus Syndrome کا شکار تھا، جس میں سانس کی رفتار انتہائی مدھم ہو جاتی ہے اور مریض مردہ محسوس ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
31 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا
31 July 2026
بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات
31 July 2026
شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
31 July 2026
کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
31 July 2026
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026