LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف

Web Desk

18 August 2026

امریکی ریاست نیویارک کے تاریخی سٹی ہال میں پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک شاندار اور وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر جولی مینن اور کونسل ممبر لنڈا لی کی جانب سے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) کے تعاون سے منعقدہ اس تقریب میں پاکستانی تارکینِ وطن، منتخب نمائندوں اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خاص، نیویارک میں پاکستان کے قونسل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اپنے خطاب میں اس پہل کو پاک امریکہ تعلقات اور مقامی کمیونٹی کی تاریخ میں ایک اہم میل پتھر اور باعثِ فخر لمحات قرار دیا۔ اس موقع پر سٹی کونسل کی اسپیکر اور دیگر امریکی قانون سازوں نے نیویارک کی معاشی و سماجی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے فعال اور گراں قدر کردار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے والا ایک مضبوط پل قرار دیا۔