پنجاب کابینہ کے تاریخی فیصلے: شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات
Web Desk
15 December 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 31ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جو شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
اجلاس میں حکومت نے محکموں میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور ہر محکمے کی تین ماہ میں مکمل انکوائری مکمل کرنے کا اعلان کیا، تاکہ جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کے نئے باب کے تحت راولپنڈی میں صوبے کا دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کی مہارت اور روزگار کے فروغ کے لیے ایک سال میں 2,300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔لاہور میں جدید ٹریفک لائٹس سے ٹریفک کا نظام بدلنے اور زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ بنانے کی منظوری دی گئی۔ ہر شہر کی سڑکوں کے گڑھوں کی مرمت اور شہری سہولت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔پنجاب میں امتحانات شفاف اور معیار کے مطابق ہوں گے، اور پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ ہیڈ ٹیچرز کے الاؤنس میں پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے کر دیا گیا۔لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کا ہدف دیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے وارڈنز کے لیے انعامات مقرر کیے گئے۔ گندم کی بروقت کاشت اور دیگر صوبوں سے پہلے ہدف پورا کرنے پر وزیر زراعت اور ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔کابینہ نے مذہبی رہنماؤں کی قدر اور کمیونٹی کی خدمت کو فروغ دینے کے لیے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن بھی برداشت نہیں کی جا سکتی اور سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے۔مزید اقدامات میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری، نئے میڈیکل انسٹیٹیوشنز میں کلینکل اور نان کلینکل اسٹاف کی بھرتی، ہسپتالوں کے لیے ضروری آلات کی خریداری اور نئے اداروں میں نان گزٹیڈ اسٹاف کی بھرتی شامل ہیں۔انفراسٹرکچر کے شعبے میں چیچہ وطنی، کمالیہ، پیر محل اور شور کوٹ روڈ کی 46 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام، ضلعی ترقیاتی سکیموں اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے پراجیکٹس بھی منظور کیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026