LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فالو کرکے بچے تربیت کا ستیاناس کررہے ہیں، حنا پرویز بٹ

Web Desk

3 July 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور معروف سماجی شخصیت حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے چند نامور اور متنازع سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘جاہل’ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک آفیشل بیان میں ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ، علی حیدرآبادی اور سمیع رشید کی ایک مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ”یہ ہمارے سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں، ان جاہلوں کو ہماری عوام فالو کرتی ہے۔ جو بچے ان کو فالو کرتے ہیں، وہ اپنی تربیت کا ستیاناس کر رہے ہیں۔“ حنا پرویز بٹ نے پاکستانی والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب والدین کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اپنے بچوں کو ایسے غیر معیاری مواد بنانے والوں سے دور رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما کی جانب سے یہ سخت ردعمل ان یوٹیوبرز کی حالیہ متنازع سرگرمیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز ہی معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے انٹرنیٹ پر سستی شہرت اور ویوز (Views) حاصل کرنے کے لیے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کی باقاعدہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کی جانب سے شدید عوامی ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعد ازاں، علی حیدرآبادی کی اہلیہ نے بھی سامنے آکر ان پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔