لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا مستعفی
Web Desk
15 November 2025
جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا، وہ اپنے چیمبر آئے اور چیمبر خالی کر کے بغیر پروٹوکول واپس روانہ ہو گئے۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ، جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔
جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔
جسٹس شمس محمود مرزا کا 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا، جسٹس شمس محمود مرزا لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔واضح رہے کہ 27 ویں آئینی کی منظوری پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ احتجاجاً مستعفی ہو گئے تھے، ان کے استعفے صدرِ مملکت نے منظور بھی کر لیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز
15 September 2026
علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے
15 September 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ
15 September 2026
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی
15 September 2026
سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا
15 September 2026
یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس
15 September 2026
آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام
15 September 2026
ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار
15 September 2026