حافظ نعیم الرحمان اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، غزہ پاک فوج بھیجنے کی مخالفت اور عوامی تحریک کا اعلان
Web Desk
13 February 2026
اسلام آباد: حافظ نعیم الرحمان اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً غزہ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے حافظ نعیم الرحمان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی غیرت اور خودمختاری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملاقات میں غزہ سے متعلق مجوزہ “بورڈ آف پیس” کے اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی اور انہیں خدشہ ہے کہ حکومت پاکستان کو کسی بین الاقوامی فورس کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت پاکستان کا آئی ایس ایف یا کسی ایسی فورس میں شامل ہونا قابل قبول نہیں جس سے ملک کو علاقائی تنازعات میں دھکیلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی کسی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیے جس سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو نقصان پہنچے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فروری میں متوقع بورڈ آف پیس کا اجلاس دراصل اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنے کی کوشش ہے اور اس میں پاکستان کی شرکت کسی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے اسلامی دنیا سے بھی اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کا حصہ نہ بنے۔
رہنماؤں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے ان تحفظات کو نظر انداز کیا تو عیدالفطر کے بعد بھرپور عوامی مہم چلائی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ جے یو آئی کی جانب سے 12 تاریخ کو مردان میں ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں فوج بھیجنا پاکستان کو اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کے مترادف ہوگا، جبکہ موجودہ خارجہ پالیسی کو بھی انہوں نے ناکام قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026