ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ پہنچ گئیں
Web Desk
29 April 2026
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سرخ ماسک اور کیپ کا استعمال کیا، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کے ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” درج تھا۔ کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر نہ صرف عاصم کے گانوں پر جھومتی رہیں بلکہ ایک موقع پر گلوکار نے اسٹیج سے جھک کر ان سے مصافحہ بھی کیا۔ عاصم اظہر اور میرب علی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی خبروں کے بعد، ہانیہ اور عاصم کے اس طرح دوبارہ قریب آنے نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے کہ شاید دونوں کے درمیان تعلقات دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔ تاہم، دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال اس معاملے پر خاموشی برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026