ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد
Web Desk
12 October 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق اس دفعہ کے تحت ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے غیر مجاز اجتماع، جلسے جلوسوں اور عوامی مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے موجودہ حالات اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بخوبی نبردآطا ہوا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر شروع ہو چکا ہے جو آئندہ 30 روز تک پورے ضلع میں نافذ العمل رہیں گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور قانون شکنی سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026