LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت

Web Desk

17 October 2026

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے (West Bank) میں موجود اپنے تمام کارکنوں اور فلسطینی عوام کو یہودی قبضہ گیروں اور آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف مکمل طور پر متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

حماس کے سینئر رہنما عبدالرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں نے عام فلسطینی شہریوں اور کسانوں پر حملوں اور مظالم کے سلسلے میں تشویشناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی کارکن اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کی اس بربریت کے سامنے نہ تو کبھی ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی اپنی آباؤ اجداد کی زمینوں اور مقدس مقامات سے دستبردار ہوں گے۔

حماس رہنما نے تمام کارکنوں اور مقامی فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ زیتون کی فصل کٹائی کے سیزن میں فلسطینی کسانوں کی مکمل حمایت اور تحفظ کو یقینی بنائیں اور صیہونی قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں۔