حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
Web Desk
6 July 2026
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں گزشتہ دو دہائیوں سے قائم اپنی حکومت کے خاتمے اور انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد علاقے کا شہری انتظام ایک غیر جانبدار، ٹیکنوکریٹک قومی کمیٹی کے سپرد کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ‘نیشنل کمیٹی برائے سول مینجمنٹ’ کی بنیاد پر ایک ایسی ٹیکنوکریٹ حکومت کا قیام ہے جو عوامی سطح پر قابلِ قبول ہو۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، موجودہ حکومتی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے بعد عبوری ذمہ داریاں کسی ایسی معتبر شخصیت کو سونپی جائیں گی جو غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی کے باضابطہ چارج سنبھالنے تک امورِ سلطنت چلائے۔
اسلحہ اور عسکری ونگ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا حماس نے اپنے بیان میں دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ سول حکومت اور انتظامی امور سے دستبرداری کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تنظیم غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ تنظیم کے مطابق، سول انتظامی اختیارات کو منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم حماس کے اسلحے اور اس کے عسکری ونگ سے متعلق معاملات ایک بالکل الگ موضوع ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پس منظر اور مستقبل کے اثرات یاد رہے کہ حماس نے 2007 میں ایک مسلح تصادم کے بعد غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالا تھا اور تب سے وہ علاقے کی سول انتظامیہ اکیلے چلا رہی تھی۔ موجودہ فیصلے کو غزہ میں جاری جنگ بندی کے بعد کے سیاسی مذاکرات اور مستقبل کے انتظامی ڈھانچے کو ازسرِ نو ترتیب دینے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیابی سے عملی شکل اختیار کر لیتا ہے، تو یہ غزہ میں تقریباً 20 سال بعد سب سے بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلی ثابت ہو گی۔ تاہم، اس منصوبے کی حتمی کامیابی کا انحصار نئی فلسطینی انتظامیہ کی تشکیل، اسرائیل کے ممکنہ ردعمل اور جاری امن مذاکرات کی کامیابی پر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
مودی کے زیرِ اثر دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک
6 July 2026
امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو
6 July 2026
شام داخل ہونے کی کوشش میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار
6 July 2026
سعودی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو
6 July 2026
حماس کی محمد باقر قالیباف سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان
6 July 2026