LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری

ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا

Web Desk

5 November 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے بعد ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) کے ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) نے باضابطہ طور پر ایوان کا اگلا سپیکر بننے کے لیے اپنے انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک اراکینِ کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں حکیم جیفریز نے واضح کیا کہ ایوان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ابتدائی 100 دنوں میں ان کی جماعت ٹرمپ انتظامیہ کے کئی متنازع فیصلوں اور پالیسیوں کو واپس لینے کے لیے جامع اقدامات کرے گی۔ ڈیموکریٹس کی ترجیحات میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ سخت درآمدی محصولات (Tariffs) کا خاتمہ، صحت عامہ کی سہولتوں اور غذائی امدادی پروگراموں کے لیے اربوں ڈالر کے فنڈز کی بحالی اور میڈیکیڈ (Medicaid) پروگرام میں مزید کٹوتیاں روکنے کی قانون سازی شامل ہے، تاکہ مہنگائی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

حکیم جیفریز نے موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر مؤثر دباؤ قائم رکھا، اور اب ایوان میں اکثریت ملنے کے بعد عوامی توقعات کے مطابق تبدیلی لانا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ حکیم جیفریز کو ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر قیادت کے لیے خفیہ ووٹنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، جبکہ سپیکر کے انتخاب کے لیے ایوانِ نمائندگان میں حتمی ووٹنگ جنوری 2027ء میں منعقد ہوگی۔ اگر وہ اس منصب پر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام ایوانِ نمائندگان کے سپیکر بن جائیں گے۔