پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز18اپریل سے ہوگا، 486پروازیں روانہ کی جائیں گی
Web Desk
2 March 2026
عازمین حج کے لیے خوشخبری ،حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ پاکستان سے پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18اپریل سے ہوگا۔۔اس روز کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی جو مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ جدہ کےلیے حج پروازوں کاآغاز 4مئی سے ہوگا۔پاکستان سے آخری حج پروز 21مئی کو روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کے 8شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی ۔شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے 129،کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی۔۔کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پرواز روانہ ہوں گی۔فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ رواں سال عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا ۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔۔جن میں مردوں کی تعداد 67ہزار 230اورخواتین عازمین کی تعداد 51ہزار846ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
9 March 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی
9 March 2026
پاک افغان کشیدگی :چین متحرک، نمائندہ کابل روانہ
9 March 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی بچت کی وفاقی تجاویز پر اتفاق کر لیا
9 March 2026
قطر ایئر ویز 9 مارچ سے محدود پروازوں کا آغاز کرے گی
9 March 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود کراچی پورٹ پر تیسرا ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز
9 March 2026
امریکی صدر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی : پاکستانی شہری مجرم قرار
8 March 2026
صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے مقرر، اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کر دیا
8 March 2026