LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

حج 2026: عازمین کو ’’گھر سے گھر‘‘ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

15 December 2025

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمینِ حج کو عبادات سمیت تمام ضروری سہولیات کے لیے ’’گھر سے گھر‘‘ سروس فراہم کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق عازمین کو ائرپورٹ سے روانگی کے وقت سے لے کر وطن واپسی تک معاون عملہ ہمراہ رہے گا جو ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کرے گا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کو عبادات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور بیماری کی صورت میں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

حج 2026 کے لیے وزارتِ مذہبی امور 880 خدام الحجاج کی خدمات حاصل کرے گی۔ مرد و خواتین ناظمین اور معاون عملہ اس کے لیے اہل ہوں گے۔

خدام الحجاج کے لیے اہلیت کا معیار:

گریڈ 17 اور 18 کے افسران خدام الحجاج کے لیے اہل

عمر کی حد 45 سال مقرر

فیلڈ معاون عملے کے لیے عمر 25 سے 45 سال

فیلڈ معاون عملہ گریڈ 11 سے 16 تک اہل

نااہلی کی شرائط:

معذور اور کمزور جسامت کے افراد نااہل

ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے مریض معاون عملے کے لیے اہل نہیں ہوں گے

وزارت کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے لیے پانچ کلومیٹر دوڑ مکمل کرنا لازمی ہوگا۔