LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا

حکومت کو پیچھے ہٹنا ہوگا، لٹر پٹرول پر 80 روپے لیوی ختم کرے: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

20 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بھاری پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے پٹرول پر عائد 80 روپے فی لیٹر لیوی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو 30 یا 32 روپے کی معمولی کمی سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا بلکہ حکومت کو واقعی اور مکمل ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک لیٹر پٹرول پر تقریباً 130 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جن میں 80 روپے لیوی شامل ہے۔ حکومت آئی ایم ایف (IMF) کے اہداف پورے کرنے کے لیے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جبکہ اشرافیہ اور آئی پی پیز (IPPs) کے ٹیکس معاف کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد اب تحریک کو گلی محلوں تک پھیلایا جائے گا اور 12 ربیع الاول کے فوراً بعد ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانیں گئے تو قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی۔