پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی
Web Desk
11 October 2026
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر نافذ لیوی ٹیکس ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی کے وفد کا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ جب وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ لیوی ختم نہیں ہو سکتی تو وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو عوام پر “بھتہ” قرار دیتے ہوئے فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غلط حکومتی پالیسیوں کے باعث غربت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، بالخصوص گزشتہ چھ برسوں کے دوران پنجاب میں غربت کی شرح 41 فیصد تک جا پہنچی ہے اور 52 فیصد بچے اسکولوں میں ناکام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں اور خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کراچی کے مینڈیٹ سے متعلق بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
12 October 2026
بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
12 October 2026
افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
12 October 2026
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
12 October 2026
آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری
12 October 2026
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
12 October 2026
یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی
12 October 2026
امریکا سے بڑی طاقتوں کی ایران کو فتح کرنیکی کوششیں بھی کوڑے دان میں جا پہنچیں: محسن رضائی
12 October 2026