ہماری تحریک نے سیاست کا رخ موڑ دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
2 October 2026
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بونیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی تحریک نے ملک کی سیاست کا رخ موڑ دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی تحریک کسی خاص سیاسی جماعت، خاندانی اقتدار یا پارٹی لیڈر کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف عوام کے حقوق اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے چلا ئی جا رہی ہے، جس میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے نوجوان اور عوام بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے حکمران اور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بجلی کے بھاری بلز اور پٹرول کی قیمتیں ان پارٹیوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے بونیر کی مقامی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھاری اور ظالمانہ ٹیکسوں کی وجہ سے علاقے میں ماربل کے 300 سے زائد کارخانے بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث ہزاروں افراد روزگار سے محروم ہو گئے۔ امیرِ جماعت اسلامی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی نوجوانوں کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026