پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی ہر صورت اسلام آباد جائے گی: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
22 October 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی ہر صورت اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی اور ملک بھر کے 150 شہروں میں بیک وقت دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گلِ لالہ پارک کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے بعد ‘چائنا کٹنگ’ نے کراچی کا امن و بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا تھا، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے دھاندلی اور سرپرستی کے ذریعے میئر شپ پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی معیشت چلانے والے شہر کے شہریوں کو 21 دن بعد پینے کا پانی میسر آتا ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم لیوی کو ‘بھتہ ٹیکس’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حالیہ ریلیف پیکیج محض ایک آنکھ مچھولی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں انتشار نہیں چاہتی، تاہم پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کا تیسرا مرحلہ جمعہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے مستحق طلبہ کو 5 ہزار تعلیمی کارڈز فراہم کیے جائیں گے اور جماعت اسلامی عوامی حقوق، بلدیاتی اختیارات کی منتقل اور مینڈیٹ کی حفاظت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026