ایران کے مسلسل حملے، خلیجی ممالک کو میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کی کمی کا خدشہ
Web Desk
3 March 2026
ایران کی جانب سے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خلیجی ممالک کے دفاعی ذخائر سے متعلق خدشات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے میزائل اور ڈرون مار گرانے والے انٹرسیپٹرز استعمال ہو رہے ہیں، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ ممالک کو کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران دفاعی نظام پر غیر معمولی دباؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاہم متحدہ عرب امارات اور قطر نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی اور عرب ریاستوں کے پاس امریکی فوجی نظام کے ساتھ دنیا کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام موجود ہیں اور وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق یوکرین میں جاری چار سالہ جنگ کے دوران معاونت کے بعد امریکی محکمہ دفاع کے پاس بھی دفاعی نظام پیٹریاٹ کے میزائلوں کا ذخیرہ بتدریج کم ہو رہا ہے، جس کے باعث خطے کی مجموعی دفاعی صورتحال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی
13 March 2026
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس
13 March 2026
فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار
13 March 2026
لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
13 March 2026
یو اے ای کی میعاد ختم رہائشی ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک واپسی کی مہلت
13 March 2026
اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت
13 March 2026
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری
13 March 2026
جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
13 March 2026