LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سانحہ گل پلازہ: تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی کا آغاز

Web Desk

18 February 2026

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی شروع ہو گئی ہے، جس میں ڈی جی ریسکیو 1122 اور چیف فائر افسر ہمایوں خان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ:

ہمیں اطلاع 10 بج کر 26 منٹ پر ملی اور 10 بج کر 27 منٹ پر گاڑی روانہ ہوئی۔پندرہ فائر ٹینڈر، دو اسنارکل اور تین باوزر موقع پر بھیجے گئے۔گل پلازہ میں آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، اور ٹریفک جام کی وجہ سے رسپانس میں مشکلات آئیں۔آگ کی وجہ سے کئی منزلیں گر گئیں اور ریمپ کا راستہ بلاک ہو گیا۔فائر بریگیڈ نے پانی اور مخصوص طریقوں سے لوگوں کو ریسکیو کیا، جبکہ کچھ دکانوں سے پانچ سے چھ کروڑ کا سونا برآمد کیا گیا۔فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے اب تک 34 شہداء ہو چکے ہیں، جن میں فائر فائٹر فرقان بھی شامل ہیں۔کمیشن نے فائر ہائیڈرنٹس کی غیر موجودگی اور پانی کی کمی پر بھی سوالات اٹھائے۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ ایم اے جناح روڈ پر فائیر ہائیڈرنٹس اب فعال نہیں ہیں۔ چیف فائر افسر نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن سے پانی کا انتظام کیا جاتا ہے، مگر ہائیڈرنٹس موجود نہیں۔ڈی جی ریسکیو 1122 نے یہ بھی بتایا کہ اگر ابتدائی مراحل میں تمام ادارے مؤثر طریقے سے کام کرتے تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا، اور ایمرجنسی لائٹس اور فائر الرٹس کی غیر موجودگی نقصان کا سبب بنی۔

کمیشن نے مزید دریافت کیا کہ آگ کی نوعیت کے مطابق پانی یا کیمیکل فوم کا استعمال کیا گیا اور ریسکیو کے عملے نے فرنٹ سائیڈ پر کام کرتے ہوئے پانی فراہم کیا۔