سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے اہم سرکاری افسران کو طلب کرلیا
Web Desk
13 February 2026
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ سمیت متعلقہ افسران کو 18 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن نے گل پلازہ کے صدر کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر آفیسر، ڈپٹی کمشنر جنوبی، ایس ایس پی سٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو اور K-Electric کے سی ای او کو بھی طلب کیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ 17 جنوری 2026 کو ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جو تین روز تک جاری رہی۔ اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس پر شہر بھر میں گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کمشنر کراچی کی ابتدائی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی درخواست کی گئی، جس کے بعد باقاعدہ کمیشن تشکیل دیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کو اس سانحے کی جامع اور غیر جانبدار تحقیقات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کی نظریں اب اس رپورٹ پر مرکوز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026