گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
Web Desk
2 July 2026
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جہالت اور سنگ دلی کی انتہا ہو گئی، جہاں مبینہ طور پر کالے جادو اور جن کے چکر میں آ کر سگی ماں، بہن اور بھائیوں نے مل کر اپنی ہی 4 سالہ معصوم بچی کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ لرزہ خیز اور افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، اس سفاکانہ واردات میں بچی کے قریبی ترین خونی رشتے دار ملوث تھے۔ سی پی او گوجرانوالہ کے فوری نوٹس پر پولیس نے برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو محض 4 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں مقتولہ بچی کی حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، دو بھائی حسیب اور منیب، اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان نے کالا جادو اور جن کے مضحکہ خیز شبہ میں آ کر معصوم بچی کو آگ لگائی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران سفاک ملزمان نے پولیس ٹیم کے ساتھ شدید مزاحمت بھی کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو قابو کر کے حوالات منتقل کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
2 July 2026
2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
2 July 2026
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
2 July 2026
ای سی سی نے پاسکو کی مرحلہ وار بندش سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
2 July 2026
مون سون بارشوں کے پیش نظر سکولوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری
2 July 2026
ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ
2 July 2026