بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا ردِ عمل
Web Desk
5 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بس بہت ہو چکا، ہم مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے‘‘۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا سے الحاق کے خواب اب گرین لینڈ کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ مناسب چینل اور احترام کے ساتھ ہونے چاہئیں۔
ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سرحدیں طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کی جا سکتیں، اور گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ملک ہے، جس کے فیصلے انہی پر منحصر ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی دی تھی، جس نے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی پیدا کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026