گرین لینڈ پر تمام آپشنز کھلے، وینزویلا آئل پرمؤقف پر قائم ہیں ،وائٹ ہاؤس
Web Desk
7 January 2026
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشنز امریکا کے سامنے موجود ہیں، تاہم پہلا اور ترجیحی راستہ سفارت کاری ہی ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا عالمی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا اور بحرِ اوقیانوس میں قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکروں کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے اور وہاں کے فیصلے امریکا کے طے کردہ فریم ورک کے تحت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا وینزویلا اور آئل انڈسٹری کے ساتھ معاہدے پر کام کر رہا ہے، جس میں پابندی زدہ تیل بھی شامل ہے جو اس وقت جہازوں پر موجود ہے۔
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے، اور اگر ضرورت پیش آئی تو صدر ٹرمپ آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے امریکی فوج کے استعمال کا اختیار رکھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنا اس وقت قبل از وقت ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا
1 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت
1 September 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
1 September 2026
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
1 September 2026
ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی
1 September 2026