جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
Web Desk
16 November 2025
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب میں زراعت جدید اور خود کفیل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔سوپر سیڈرز، بیلرز، کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے اور سموگ پر قابو پانے کے ساتھ جدید زراعت کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام اور لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے منصوبے عوامی خدمت کی مثال ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔
دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست بھی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026