LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ

گرین ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Web Desk

28 July 2026

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے چند روز قبل کمسن بچی سے نازیبا حرکات کی تھیں اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر اعلیٰ حکام کی جانب سے ملزم کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن ناکے پر معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی، جس میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں گرنے والے ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جس کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ویڈیو میں نظر آنے والا مرکزی ملزم ہے، جبکہ موقع سے فرار ہونے والے اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔