LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا، میئر کراچی کا اعلان

Web Desk

24 November 2025

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کا کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک مکمل کر کے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی تعمیر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں نمایاں بہتری لائے گا اور عوام کو جدید سفری سہولت میسر ہوگی۔

میئر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں مختلف اداروں کے درمیان رابطے کے مسائل پیدا ہوئے۔ تاہم اب تمام حکومتی و بلدیاتی ادارے مشترکہ طور پر مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے تمام تکنیکی و انتظامی مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور آئندہ چند روز میں اس منصوبے پر بھی باضابطہ تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کے حوالے سے درست نشاندہی کی تھی، جس پر انہوں نے پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی ہے اور مرتضیٰ وہاب کے تحفظات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔