بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد
Web Desk
17 December 2025
بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ اور منظم تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے، جس سے شائقینِ موٹر اسپورٹس خوب محظوظ ہوئے۔
ریلی میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، رفتار اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے شرکت کی، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ موٹر اسپورٹس میں خواتین بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔مقابلے نہایت سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور رہے، جنہوں نے ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔ اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مختلف کیٹیگریز کے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے ریلی کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین اور شرکاء کی کارکردگی کی تعریف کی۔ریلی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جن کی بدولت ایونٹ نہایت پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 نے نہ صرف موٹر اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بلوچستان کی مثبت شناخت اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
4 ارب کی عدم ریکوری، خریداریوں میں ڈھائی ارب کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ جاری
9 July 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ
9 July 2026
آئی سی سی نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر انگلش بورڈ سے وضاحت طلب کرلی
9 July 2026
سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون
9 July 2026
امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا
9 July 2026
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید
9 July 2026