پیٹرول اور ڈیزل 1 روپے 97 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ
Web Desk
4 July 2026
وفاقی حکومت نے عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر تک کمی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی کمی کے ساتھ ہی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم، ڈیزل کے صارفین کے لیے لیوی میں ریلیف دیا گیا ہے۔ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026