سرکاری ملازمین کیلئے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندیاں عائد
Web Desk
29 December 2025
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کسی بھی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت کے مجاز نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ اپنے سرکاری عہدے یا حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین پر ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کسی قسم کی سیاسی تشہیر، حمایت یا مخالفت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں تادیبی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026