پاک فوج اور شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر، قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: گورنر پنجاب
Web Desk
5 July 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کیپٹن کرنل شیر خان (نشانِ حیدر) کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
راولپنڈی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ملک قائم ہے تو ہی ہم سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے 5 جولائی 1977 کے واقعے کو سیاہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی اور آئین کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور اس کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سردار سلیم حیدر خان نے سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے کیونکہ وہ ملک کے محکوم اور پسماندہ طبقے کی واحد امید ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026
بہاولپور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی
5 July 2026
شکست خوردہ مودی شدید دباؤ کا شکار، پراپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: خواجہ آصف
5 July 2026