LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

اسحاق ڈار سے تبوک کے گورنر کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

Web Desk

31 December 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس دوران شہزادہ فہد بن سلطان نے اسحاق ڈار کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شہزادہ فہد بن سلطان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہزادہ فہد بن سلطان نے نائب وزیراعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے پاک سعودی تعلقات کے استحکام اور فروغ میں شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی اور کردار کو سراہا۔

دونوں معزز شخصیات نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا