LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دبئی ایئرپورٹ پر پانچ سیکنڈ میں امیگریشن کلیئرنس، ریڈ کارپٹ منصوبے کو ایوارڈ دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا کی ترقی امن کے قیام سے جڑی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

Web Desk

21 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے مرکز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم اور دیگر صوبائی قیادت سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتحال، گورننس، آئینی و مالی حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر کے پی نے واضح کیا کہ صوبے میں امن قائم ہوئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، اس لیے امن کا قیام اور پولیس اہلکاروں و شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے جنوبی اضلاع کی زمینوں کو آباد کر کے زراعت کو فروغ دینے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع (Net Hydel Profits)، این ایف سی ایوارڈ اور وفاق سے صوبے کے دیگر مالی و آئینی حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے جائز حقوق کی جنگ کے لیے جماعت اسلامی کی حمایت اور باہمی سیاسی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔