LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم

گورنر گلگت بلتستان کا صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ، وفاق پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

Web Desk

21 December 2025

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات قریب ہیں مگر اب تک علاقے کو اس کے آئینی اور مالی حقوق نہیں ملے۔

گورنر مہدی شاہ نے کہا کہ پانی گلگت بلتستان سے نکلتا ہے مگر این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں ملتا، پہلے صوبہ بنایا جائے تاکہ این ایف سی میں شمولیت ممکن ہو۔ انہوں نے وفاقی وزراء کے دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور ترقیاتی منصوبوں کے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے جو چین اور بھارت سمیت پانچ ممالک سے جڑا ہوا ہے، اس کے باوجود اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت سے اب تک کوئی بڑا فائدہ نہیں ملا، جبکہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوگی۔