گورنر بلوچستان سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور
Web Desk
24 February 2026
گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ایرانی قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، سرحدی تجارت اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں تجارت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور بلوچستان کے راستے زمینی رابطہ دوطرفہ تجارت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا منفرد موقع موجود ہے۔
شیخ جعفر مندوخیل نے اس امر پر زور دیا کہ مشترکہ سرحد کو اقتصادی ترقی اور باہمی فائدے کیلئے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے، سرحدی تجارت اور بارڈر مارکیٹس کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے جبکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل نے گورنر بلوچستان کو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026