ارشد شریف قتل کیس میں حکومت کی پیشرفت رپورٹ وفاقی آئینی عدالت میں جمع
Web Desk
17 December 2025
وفاقی آئینی عدالت میں سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے تفصیلی پیشرفت رپورٹ جمع کروائی گئی۔ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے صرف کینیا جا کر شواہد اکٹھے کرنے ہیں، جس کے بعد تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کے موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات فائنل ہو جائیں گی اور اس کے بعد کیس کی حتمی کارروائی ممکن ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی مزید سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ ارشد شریف قتل کیس کی پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026