گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
Web Desk
26 July 2026
ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارف سیلفی ویڈیو کی مدد سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن اِن کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کو چالو کرنے کے لیے صارف کو ابتدائی طور پر ایک مختصر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنا ہو گی، جس میں چہرے کے مختلف زاویوں کی تصدیق کے لیے چند ہدایات پر عمل کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد اگر صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے تو وہ نئی سیلفی ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ تک رسائی دوبارہ حاصل کر سکے گا، جہاں گوگل کا سسٹم نئی ویڈیو کا پہلے سے محفوظ شدہ انکرپٹڈ ویڈیو کے ساتھ موازنہ کر کے شناخت کی تصدیق کرے گا۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جعلی تصاویر یا ویڈیوز (Deepfakes) سے بچاؤ کے لیے سکیورٹی کی متعدد سخت تہیں شامل کی گئی ہیں اور یہ ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا، جبکہ صارف جب چاہے اپنی ویڈیو حذف کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026